رحیم یارخان میں جاری ترقیاتی منصوبے اپنی مقرر ہ مدت میں مکمل کئے جائیں،ڈی سی او

جمعرات 5 مئی 2016 14:52

رحیم یارخان۔ 5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) ڈی سی او رحیم یار خان کیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال نے کہا ہے کہ ضلع میں جاری عوامی فلاح وبہبود کے ترقیاتی منصوبے اپنی مقرر ہ مدت میں مکمل کئے جائیں اور اس ضمن میں تمام محکمے اپنی سروسز کے معیار کو عوامی توقعات کے مطابق بنائیں تاکہ ان منصوبوں سے عوام دیرپا مستفید ہو سکیں۔

یہ بات انہوں نے اقبال آباد تا ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان تک زیر تعمیر22.73کلومیٹر طویل سڑک کے تعمیراتی کاموں کی پیشرفت و معیار کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ یہ سڑک اپنی نوعیت کا اہم منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے2اضلاع آپس میں لنک ہو جائیں گے اورعوام کی سفری مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مقررہ اہداف کو مد نظر رکھتے ہوئے بروقت و معیاری تعمیر ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سڑک پر سفر کرتے ہوئے مختلف مقامات پر معیار کا جائزہ لینے کے لئے ٹیسٹ لگائے اور افسران کو مزید بہتری کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایس ڈی او پرونشل ہائی ویز محمد نعمان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 18جون2015ء کو شروع ہونے والا یہ منصوبہ 19دسمبر2016کو مکمل ہو جائے گا جبکہ اس پر 76کروڑ سے زائد لاگت آئے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عباس رضا خرم، ڈی او پلاننگ چوہدری طالب حسین رندھاوا سمیت دیگر بھی موجو دتھے۔

بعد ازاں انہوں نے وائلڈ لائف پارک کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ وائلڈ لائف پارک بچوں کی خصوصی تفریح گاہ ہے جس میں سہولیات کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ بھرپور کردار ادا کرے گی تاکہ بچے اس جگہ آکر خوشگوار تبدیلی محسوس کر سکیں۔انہوں نے ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ اس کا جامع پلان مرتب کر کے بھجوائیں تاکہ اس پر فوری عملدرآمد شروع ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :