مسلم لیگ ن اقدار کی سیاست پریقین رکھتی ہے،امتیاز احمد

جمعرات 5 مئی 2016 14:52

رحیم یارخان۔ 5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر وپارلیمانی سیکرٹری وایم این اے میاں امتیازاحمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اقدار کی سیاست پریقین رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی میعشت کو بحران سے نکال کرصحیح سمت پرگامزن کردیا ہے اور بہت جلد ملک کی میعشت کا شمار دنیا کی ترقی یافتہ معیشتوں میں ہوگا۔یہ بات انہوں نے اپنی رہائشگاہ پرعمائدین علاقہ سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ ملکی تعمیروترقی ن لیگ کامنشور ہے قوم جانتی ہے کہ حکومت ملک کوترقی اورخوشحالی کی جانب لیکرجارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ضلع رحیم یارخان مسلم لیگ ن کاگڑھ ہے ۔

متعلقہ عنوان :