شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لئے زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہفتہ 7مئی کو ہوں گے

جمعرات 5 مئی 2016 14:48

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لئے زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہفتہ 7مئی کو اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن زونل کمیٹی سندھ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ رویت ہلال کمیٹی کے دیگر حکام اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

اسلام آباد کی ضلعی ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے کمیٹی روم میں ہو گا۔ اس حوالے سے وزارت مذہبی امور اسلام آباد اور محکمہ موسمیات کی بلڈنگ کراچی میں اطلاعاتی مرکز قائم کر دئیے گئے ہیں۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شعبان المعظم کے چاند کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :