ریاض:سعودیوں ملازمین کو نکالنے والی کمپنیاں تارکین کو بھی بھرتی نہیں کر سکیں گی: وزیرِلیبر

جمعرات 5 مئی 2016 14:47

ریاض:سعودیوں ملازمین کو نکالنے والی کمپنیاں تارکین کو بھی بھرتی نہیں ..

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4مئی 2016ء) : سعودی عرب کے وزیرِ لیبر مفرج الحقبانی نے سعودی شہریوں کو ملازمتوں سے نکالنے والی کمپنیوں ( فرموں) کو خبر دار کیا ہے کہ سعودیوں کو نکال کر تارکینِ وطن کو بھرتی کرنے ولی کمپنیوں کے خلاف کاروائی ہو گی۔ اور ان کے تارکین کو بھرتی کرنے پر پابندی لگائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی ملازمین کی نجی شعبے میں نوکریوں کو ہر طرح کا تحفظ دیا جائے گا اور وہ اس کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مملکت میں 1.8ملین سعودی اور 8.9 تارکینِ وطن کام رہے ہیں۔ سعودیوں کو نکالے جانے کی خبر کے بارے میں کہا کہ سعودی ملازمین کو نکالے جانے کی خبریں کوئی اتنی زیادہ نہیں ہیں ،لیکن ہم کسی کمپنی کو ایسے اقدامات کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔