الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں افسر تبدیل کرنے کی سندھ حکومت کی درخواست مسترد کردی

جمعرات 5 مئی 2016 14:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں افسر تبدیل کرنے کی سندھ حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرانے افسر کام کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا معاملہ زیر غور آیا جس میں سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں افسر تبدیل کرنے پر غور کیا گیا۔ سندھ حکومت نے دوسرے مرحلے میں آر اوز تبدیل کرنے کی درخواست دی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے والے آر اوز ،ڈی آر اواور اے آر او کام کرتے رہیں گے ۔