ملتان ‘ صدرکے دورے سے قبل پولیس نے9 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا

جمعرات 5 مئی 2016 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین کے ملتان دورے سے قبل حساس اداروں نے تھانہ بی زیڈ اور تھانہ صدر کی حدود میں سرچ آپریشن آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بستی بڑھ والہ اور بستی گوالہ، بختاور امید ہسپتال اور گرد و نواح کے علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران اطراف میں واقع ہوٹلوں اور سرائے بھی چیک کئے گئے۔ دوران آپریشن نامکمل کوائف رکھنے والوں سمیت 9 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :