کراچی ‘ رینجرز اور پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی ‘39جرائم پیشہ افراد گرفتار

جمعرات 5 مئی 2016 14:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) رینجرز اور پولیس کی جانب سے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی جس کے دوران 39 جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں پولیس اوررینجرز کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 39 افراد گرفتارکیے گئے۔

(جاری ہے)

گرفتارافراد میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، ڈکیت ، اشتہاری اورمفرور ملزمان شامل ہیں جن میں 6 مبینہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم اور 4 کا سیاسی جماعتوں سے ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو منگھوپیر، نیو ٹاؤن، گلستان جوہر، لیاقت آباد، نیلم کالونی، موچکو، مچھرکالونی اور دیگر علاقوں سے گرفتارکیا گیا ‘ ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات سمیت دستی بم اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :