بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلو چ کی گاڑی کو پاسپورٹ آفس میں داخل ہونے سے منع کرنے پر سیکورٹی گارڈ اور ڈرائیور کے درمیان تلخ کلامی سیکورٹی گارڈ گرفتار

جمعرات 5 مئی 2016 14:37

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء ) بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلو چ کی گاڑی کو پاسپورٹ آفس میں داخل ہونے سے منع کرنے پر سیکورٹی گارڈ اور ڈرائیور کے درمیان تلخ کلامی سیکورٹی گارڈ گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ پاسپورٹ آفس میں کسی ضروری کام کے سلسلے میں گئے تھے کہ سیکورٹی گارڈ سکندر نے ان کی گاڑی پاسپورٹ آفس کے اندر جانے سے روک دیا اسی دوران سیکورٹی گارڈ سکندر اور اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ڈرائیور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی پولیس لائن کے عملے نے سیکورٹی سکندر کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ۔