لاہور میں ڈی ایس پی کی لڑکی سے زیادتی پر انجینئر یاسر گیلانی کی پنجاب حکومت پر شدید تنقید

جمعرات 5 مئی 2016 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کاہنہ کے علاقے میں ڈی ایس پی کی 15 سالہ لڑکی سے زیادتی شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی گڈگورننس کے دعوے پوری قوم پر عیاں ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے جبکہ حکمران لوٹی ہوئی دولت پر پردہ ڈالنے مصروف ہیں۔

پنجاب کے عوام کو جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یو سی 4 کے عہدیداران میاں طاہر رشید، عمر دراز، عبدالحنان گجر، میاں عبدالوحید، ملک راحت، راحت خان، میاں عدنان، ارشاد سیٹھی، محمد زاہد، میاں بلال ایڈووکیٹ، راشد بیگ، ریاض گادھی، میاں علی، حافظ زاہد رشید ندیم شیخ، رضا شاہ اور شیخ نعیم کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں غربت اور افلاس قومی وسائل کے بے دردی سے
استعمال، کرپشن اور لوٹے ہوئے مال کی بیرون ملک غیر قانونی منتقلی کا نتیجہ ہے پوری قوم بخوبی آگاہ ہے کہ میگا پروجیکٹس، درآمدات اور غیر ملکی معاہدوں سے کھربوں روپے کی کک بیکس حاصل کر کے سرمایہ بیرون ملک منتقل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :