Live Updates

پاکستان تحریک انصاف ایمر جنسی پر قابو پانے کیلئے عما رتو ں میں آلات نصب نہ ہو نے پر تحریک التواء کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی

جمعرات 5 مئی 2016 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے تحریک التواء کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پلازوں، مارکیٹوں ، فیکٹر یوں ، شادی ہالزاور بازاروں میں آگ یا کسی بھی ایمر جنسی پر قابو پانے کیلئے آلات نصب نہ ہو سکے جو کسی بھی بڑے حادثے کی صورت میں ہزاروں انسانی جانوں کو بچانا مشکل ہو جائے گا۔

ضلعی حکومت کی طرف سے چیک اینڈ بیلنس کا مناسب نظام متعارف کرانے کے با وجود شہر میں بڑی عمارتوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہو سکی،جدید دور میں جہاں آلات نصب کرنے کا فقدان ہے وہاں ان بڑے پلازوں میں کام کرنے والے ملازمین کو تربیت بھی نہیں دی جاتی کہ ایمرجنسی حالات سے کیسے نمٹناہے جس کیلئے شہر میں پہلے بھی درجنوں واقعات رونما ہو چکے ہیں لیکن اداروں کی غفلت ختم ہونے کا نام نہیں لیتی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر میں بنے پلازوں مارکیٹوں شادی ہالوں فیکٹریوں اور بازاروں میں آئے روز آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ لوگوں میں اس چیز سے آگاہی کا نہ ہونا ہے یہ ذمہ داری حکومتی اداروں کی ہے حکومتی اداروں کو چاہیے کہ وہ لوگوں بتائیں کہ آگ سے بچاوٴ ہمارے لئے بہت ضروری ہے ذرائع نے بتایا کہ پلازہ ،شادی ہالز،مارکیٹوں اور فیکٹری مالکان آگ سے بچاوٴ کے آلات نہیں لگواتے اور اگر لگاتے بھی ہیں تو کم کوالٹی کے ہوتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات