محمدافضل ایجوکیشنل ویلفےئر سوسائٹی کی تیسری قرعہ اندازی

غریب مستحق اوربیو ہ خواتین میں راشن اور نقد رقوم تقسیم

جمعرات 5 مئی 2016 14:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) محمدافضل ایجوکیشنل ویلفےئر سوسائٹی کی تیسری قرعہ اندازی بھی ہرماہ کی طرح اس بار بہت دھوم دھام سے منائی گئی ۔ہر بار کی طرح اس بار بھی قرعہ انداز ی کی تقریب میں انعامات تقسیم کیے گئے اور غریب مستحق اوربیو ہ خواتین میں راشن اور نقد رقوم بھی تقسیم کی گئیں۔اور کچھ خواتین کی بچیوں کی شادی کے جہیز کیلئے رقوم بھی دی گئی۔

قرعہ انداز ی کی تقریب کا آغاز با قاعدہ قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا اورنعت رسول مقبول ﷺ بھی سنائی گئی۔

(جاری ہے)

محمدافضل ایجوکیشنل ویلفےئر سوسائٹی کی تیسری قرعہ اندازی کی تقریب میں محمدافضل ایجوکیشنل ویلفےئر سوسائٹی کے صدر محمد افضل اور اُنکی اہلیہ نے خود انعامات اور غریب اور بیوہ خواتین میں راشن تقسیم کیا ۔قرعہ انداز ی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد افضل نے کہا کہ غریب عوام کی خدمت کرنے سے مجھے دلی سکون ملتا ہے اور یہ میرے لئے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اس نیک کام کی طرف رجوع کرکے غریب عوام کی خدمت کرنے کا موقع دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام کی خدمت کرنا اب میں نے اپنا مشن بنا لیا ہے اور عوامی خدمت کا سفر ہر حال میں جاری رکھوں گا ۔