پنجا ب میں ڈی سی او کا عہدہ ختم،ڈپٹی کمشنر کو ضلع کا سربراہ بنانے کیلئے حکومت کی مشاورت

جمعرات 5 مئی 2016 14:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) بلدیاتی الیکشن کے تینوں مراحل مکمل ہونے کے بعدجہاں مخصوص نشستوں پر انتخابات ہونا باقی ہیں تاہم مخصوص نشستوں کے بعد بنائے جانے والے نئے سیٹ اپ میں صوبہ بھر ڈی سی او کا عہدہ ختم کرکے ڈپٹی کمشنر کو ضلع کا سربراہ بنانے کیلئے حکومت کی طرف سے ایم این ایز اور سینیٹرز سے مشاورت کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں” قابل ڈپٹی کمشنرز“ پر مشتمل”خاص، خاص“ ناموں کی پرچیاں ایم این ایز اور وفاقی وزرا نے قیادت کے سپرد کر دی ہیں۔یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ نئے بلدہاتی سیٹ اپ میں ضلع کونسل کے متعدد اقدامات کی نگرانی بھی ڈپٹی کمشنر ہی کریں گے۔