نظام مصطفےٰ قومی کانفرنس 12 مئی کو منعقد ہوگی، ضلعی سطح پرانتظامی کمیٹیاں تشکیل

جمعرات 5 مئی 2016 14:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) دینی جماعتوں کی طرف سے ملک گیر نفاذ نظام مصطفےٰ تحریک چلانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔لاہور میں ضلعی قائدین کے خصوصی اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ اور مرکزی رہبر کمیٹی کے مطابق 12 مئی کو راولپنڈی میں نظام مصطفےٰ قومی کانفرنس منعقد ہو گی جس سے مرکزی قائدین خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں راولپنڈی ، لاہور ، پشاور ، کوئٹہ ، کراچی ، ظفر آباد ، گلگت میں نظام مصطفےٰ قومی کانفرنسیں ، سیمینارز اور وکلا کے تعاون سے وکلا بارز میں خطاب کیا جائے گا ۔ ضلعی سطح پر آئمہ جمعہ ، خطیب حضرات کے اجلاس کے
اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ مساجد و مدارس ، منبر و محراب کی حفاظت اور اتحاد امت کا پیغام عوام تک پہنچایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :