دبئی:یک طرفہ ٹکٹ ہو نے 30 ایتھوپیا ئی خواتین دبئی ائیرپورٹ سے ہی واپس

جمعرات 5 مئی 2016 14:25

دبئی:یک طرفہ ٹکٹ ہو نے 30 ایتھوپیا ئی خواتین دبئی ائیرپورٹ سے ہی واپس

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5مئی 2016ء) : ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی 30خواتین کے ایک گروپ کو یک طرفہ ٹکٹ رکھنے پردبئی ائیر پورٹ کی انتظامیہ نے ڈی پورٹ کر دیا۔ دبئی ایئر پورٹ کی انتظامیہ نے بتایا کہ ایتھوپیائی خواتین ادیِس ابابا سے فلائی دبئی کی پرواز سے آئیں تھیں ۔اور ان کے پاس درست ویزہ بھی تھا۔

(جاری ہے)

لیکن ان تمام خواتین کے پاس یک طرفہ ٹکٹ تھا، جبکہ وہ دبئی میں کہاں جا رہیں تھیں اس کا بھی ان کو کچھ پتہ نہیں تھا۔

فلائی دبئی کے ذرائع نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے کچھ عرصے میں 500خواتین متحدہ عرب امارات آئیں ، وہ وزٹ ویزے پر یہاں آتیں ہیں اور پھیر غیر قانونی ویزہ تبدیل کروا کر گھریلو ملازمین کی حثیّت سے کام کرتی ہیں۔ اس نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کے اتنی تعداد میں ایتھوپیائی خواتین کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :