سپریم کورٹ کا 15روز کے اندرکراچی کی شاہراہوں سے بل بورڈہٹانے کاحکم

عمل نہ کرنے پرتوہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی، عدالت

جمعرات 5 مئی 2016 14:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 15روز کے اندرکراچی کی شاہراہوں سے بل بورڈہٹانے کاحکم دے دیا عمل نہ کرنے پرتوہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری برانچ میں جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کراچی کی گرین بیلٹ پبلک مقامات اہم شاہراہوں سے 15روز کے اندرتمام سائن بورڈ بل ،بل بورڈ ہٹانے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ اگراس پرعمل نہ ہوا توتمام ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی عدالت میں سماعت کے دوران حکومت سندھ کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ پیش ہوئے اورعدالت کوبتایا کہ مذکورہ بورڈ کٹونمٹ اوربلدیہ عظمی کے دائرہ اختیارمیںآ تے ہیں جبکہ مذکورہ بورڈ لگانے کے لیے 17اداروں سے این اوسی لیناپڑتی ہے حکومت سندھ کی جانب سے اعتراف کیاگیا کہ مذکورہ بورڈ غیرقانونی ہیں عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شاہراہوں اورپبلک مقامات پربورڈ لگاناعوام کے حقوق کے منافی ہے عدالت نے بلدیہ عظمی کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ لگانے کے لیے شاہراہوں سے درخت کاٹ دیئے جاتے ہیں جبکہ درخت انسان کی صحت اورشہرکی خوبصورتی کے لیے بہت ضروری ہیں حکومت بورڈ کاسائز مرتب کرنے کے لیے قانون بنائے حکومت اپناکام نہیں کررہی ہے اس لیے یہ کام عدالت کوکرناپڑرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :