Live Updates

پی ٹی آئی نے سورن سنگھ کی خالی نشست پر روی کمار کو نامزدکرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دیدی

جمعرات 5 مئی 2016 14:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے سورن سنگھ کی خالی نشست پر روی کمار کو نامزد کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سورن سنگھ کی ہلاکت کے بعد صوبائی الیکشن کمیشن کو ارسال کی جانے والی فہرست میں پہلے پی ٹی آئی کونسلر بلدیو کمارکو امیدورا نامزد کیاگیا تھا تاہم پولیس نے چند روز بعد بلدیو کمار کو سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیاتھا جس کے بعد اب پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلدیو کمار کا نام مخصوص ترجیحی فہرست سے نکالا جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دی جانے والی ترجیحی فہرست میں بلدیو کمار کا نام دوسرے جبکہ روی کمار کا تیسرے نمبر پر رکھا گیا تھا۔بلدیو کمار سورن سنگھ قتل کیس کے مرکزی ملزم ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات