صدر مملکت کی نجی کالج آمد، من پسند بھنڈی سمیت 20 سے زائد ڈشز تیار

روٹ پر بھینسیں آنے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

جمعرات 5 مئی 2016 14:17

صدر مملکت کی نجی کالج آمد، من پسند بھنڈی سمیت 20 سے زائد ڈشز تیار

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین کی نجی میڈیکل کالج آمد کے موقع پر ان کی من پسند بھنڈی سمیت 20 سے زائد ڈشز تیار کی گئیں جبکہ ان کے پروٹوکول میں شامل گاڑی خراب ہونے کے علاوہ روٹ پر اچانک گائیں بھینسیں بھی آ گئیں جنہیں انتظامیہ ہٹانے میں مصروف رہی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ممنون حسین ملتان میں ایک نجی میڈیکل کالج نے مدعو کر رکھاتھا اور خاطر تواضع کیلئے ان کی من پسند بھنڈی، عربی رائس، چکن قورمہ، بریانی اور بٹیر سمیت 20 سے زائد ڈشز تیار کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے پروٹوکول میں شامل گاڑی خراب ہو گئی جسے ٹریفک وارڈنز نے دھکا لگا کر سٹارٹ کرایا جبکہ ایک جگہ پر صدر مملکت کے روٹ پر گائیں اور بھینسیں سڑک پر آ گئیں جس کے باعث انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور انہیں روٹ سے ہٹانے میں مصروف ہے۔صدر مملکت نجی کالج کا افتتاح کرنے کے علاوہ تقریب سے خطاب بھی کیا اور بعد ازاں چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے ملاقات بھی کیں۔

متعلقہ عنوان :