عائشہ ممتاز کا پولیس اور محکمہ لائیو سٹاک کے ہمراہ ٹولنٹن مارکیٹ پر چھاپہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 مئی 2016 14:10

عائشہ ممتاز کا پولیس اور محکمہ لائیو سٹاک کے ہمراہ ٹولنٹن مارکیٹ پر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 مئی 2016ء) : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز نے پولیس اور محکمہ لائیو سٹاک کے ساتھ لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران بیمار اور مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے 13 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ کارروائی کے دوران مضر صحت گوشت فروخت کرنے والی دکانوں کو بھی سیل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لائیو اسٹاک محکمے نے 8 من بیف اور 12 سو کلو مضر صحت مرغی کا گوشت اپنے قبضے میں لے لیا۔ پولیس اور محکمہ لائیو اسٹاک کے ہمراہ عائشہ ممتاز کی ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی کے خلاف دکاندار احتجاج بھی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :