ریڈ زون اسلام آباد سے مشکوک شخص سے اسلحہ برآمد‘ تھانہ سیکرٹریٹ منتقل

جمعرات 5 مئی 2016 14:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) ریڈ زون اسلام آباد سے مشکوک شخص سے اسلحہ برآمد‘ تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون ایریا سے پولیس نے ایک مشکوک شخص احسان اللہ کو گرفتار کر لیا جس سے ایک نائن ایم ایم پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو تفتیش کے لئے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم احسان اللہ نے پولیس کو بتایا کہ نائن ایم ایم پسٹل اس کے بھائی کا ہے جو
لائسنس یافتہ ہے تاہم پولیس نے کسی دوسرے کا پسٹل اپنے پاس رکھنے کے جرم میں ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ جڑواں شہروں میں ریڈ الرٹ جاری ہونے کی وجہ سے شرچ آپریشن اور گاڑیوں کی تلاشی کا عمل جاری ہے جس میں متعدد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔