جڑواں شہروں میں دہشتگردانہ حملے کی دھمکی

جمعرات 5 مئی 2016 14:07

جڑواں شہروں میں دہشتگردانہ حملے کی دھمکی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) جڑواں شہروں میں دہشتگردانہ حملے کی دھمکی کے بعد تیسرے روز بھی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن جاری رہا جس کے دوران 45 افغانیوں سمیت 115 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ مشترکہ سرچ آپریشن میں پوش علاقوں تک رسائی کیلئے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی اعلیٰ حکام سے درخواست‘ تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشتگردانہ حملے کی دھمکی کے بعد پولیس اور رینجرز کے مشترکہ سرچ آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔

تین روز کے دوران پولیس اور رینجرز نے نمل یونیورسٹی‘ قائداعظم یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹیوں اور ان سے ملحقہ کچی آبادیوں میں سرچ آپریشن کیا جن میں 45 افغانیوں سمیت 115 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ملزمان کو جڑواں شہروں کے مختلف تھانوں میں منتقل کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس اور رینجرز نے جڑواں شہروں کے پورش علاقوں میں سرچ آپریشن کیلئے رسائی حاصل کرنے کیلئے اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے تاکہ سرچ آپریشن کا دائرہ کار وسیع کر کے جڑواں شہروں سے سماج دشمن عناصر سے پاک کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :