جناح بیراج کے قریب دریائے سندھ سے مزیدایک نعش برآمد کرلی گئی ‘ تعداد 28ہوگئی

جمعرات 5 مئی 2016 14:06

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) جناح بیراج کے قریب دریائے سندھ سے مزیدایک نعش برآمد کرلی گئی۔ ڈھائی ماہ کے دوران دریائے سندھ سے ملنے والی نعشوں کی تعداد 28 ہو گئی۔

(جاری ہے)

گذشتہ ڈھائی ماہ سے جناح بیراج پر دریائے سندھ سے ملنے والی تشدد زدہ نعشوں کا سلسلہ جاری ہے ‘ یہ نعشیں خیبر پی کے کے علاقوں صوابی، مردان ،نوشہرہ،اکوڑہ خٹک اور ضلع اٹک کے علاقوں سے دریائے سندھ میں تیرتی ہوئی آتی ہیں اور جناح بیراج کالاباغ پر آ کر رک جاتی ہیں ‘ڈھائی ماہ کے دوران ملنے والی تقریبا تمام نعشوں کو قتل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :