چاکلیٹ دل کو توانا کرنے کے ساتھ ذیا بیطس کے خطرے کو کم کرتی ہے‘ تحقیق

جمعرات 5 مئی 2016 13:54

چاکلیٹ دل کو توانا کرنے کے ساتھ ذیا بیطس کے خطرے کو کم کرتی ہے‘ تحقیق

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاکلیٹ دل کو توانا کرنے کے ساتھ ذیا بیطس کے خطرے کو کم کرتی ہے،باقاعدگی سے چاکلیٹ کھانے سے ذیابیطس اور دل کے امراض سے دور رہا جاسکتا ہے۔برطانیہ میں واروک میڈیکل اسکول کے ماہر پروفیسر کی تحقیق کے مطابق اگرچہ بے تحاشہ چاکلیٹ دانتوں کی بوسیدگی اور موٹاپے کی وجہ بن سکتی ہے تو اس کا اعتدال میں استعمال بہت فائدہ مند ہے لیکن یہ گہری رنگت کی یعنی ڈارک چاکلیٹ ہونی چاہیے کیونکہ ڈارک چاکلیٹ ذیابیطس کو ہونے سے بھی روکتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے سروے میں 18سے 69سال تک کی عمر کے ایک ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ چاکلیٹ میں اینٹی آکسیڈنٹس اور فلیوونوئڈز کی بڑی مقدار ہوتی ہے جو خلیات کی تباہی کو روکتی ہے۔ سروے میں شامل 81 فصد افراد روزانہ 24 گرام سے زائد چاکلیٹ کھاتے رہے جنہوں نے پابندی سے چاکلیٹ کھائی ان کے جگر میں اینزائم لیول بہترہوا جو جگر کی مجموعی صحت کو ظاہر کرتا ہے جب کہ دوسری جانب جسم میں انسولین کے خلاف مزاحمت بھی کم ہوئی یعنی آگے چل کر ذیابیطس کا خطرہ کم ہوگیا۔ اس طرح ثابت ہوا ہے کہ گہری رنگت کی چاکلیٹ کھانے سے دل ، جگر اور لبلبے پر بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :