صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مراکز پر دفعہ 144نافذ

جمعرات 5 مئی 2016 13:49

فیصل آباد۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء )صوبہ بھر میں کل 7 مئی بروز ہفتہ سے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد ، لاہور ، گوجرانوالہ، ساہیوال، راولپنڈی، سرگودھا ، ملتان، بہاولپور ، ڈی جی خان کے زیر اہتمام شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے سلسلہ میں تمام امتحانی سنٹرز پر دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے اور تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجما ن نے بتایاکہ دفعہ 144کے تحت امتحانی سنٹرز کی 100گز کی حدود میں غیر متعلقہ عناصر کے داخلہ ، طلباء و طالبات کی جانب سے کتب و دیگر امدادی مواد ، موبائل ٹیلی فونز ، ڈیجیٹل ڈائریز وغیرہ امتحانی سنٹر ز میں لے جانے کی اجازت نہ ہو گی۔انہوں نے بتا یا کہ مذکورہ پابندی کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔