انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو ، کمپوزٹ و علوم السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے

جمعرات 5 مئی 2016 13:49

فیصل آباد۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء )بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا، ملتان ، ساہیوال ، بہاولپور، ڈی جی خان ، لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام9 تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو ، کمپوزٹ و علوم السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات کل 7 مئی بروز ہفتہ سے شروع ہوں گے جس کیلئے امتحانی مراکز قائم کرکے ضروری عملہ بھی تعینات کر دیاگیا ہے نیز تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی جانب سے ڈویژن بھر میں انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے والے85 ہزار کے قریب طلباء و طالبات کیلئے 3سو سے زائد امتحانی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب ایجوکیشن بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کے ترجمان نے بتایاکہ امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور امتحانی عملہ پرواضح کردیاگیاہے کہ امتحانات کے دوران کسی قسم کی بے ضابطگی یابے قاعدگی برداشت نہیں کی جائے گی۔