پاکستان دنیا بھر میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات کے لحاظ سے 8ویں نمبر پر آگیا

جمعرات 5 مئی 2016 13:43

فیصل آباد۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء ) پاکستان دنیا بھر میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات کے لحاظ سے 8ویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں پیداہونے والے ہرایک ہزار بچوں میں سے 82 بچے اپنی پہلی سالگرہ منانے سے قبل ہی مالک حقیقی سے جاملتے ہیں جس کی بڑی وجہ ماں وبچے کی صحت کے بارے میں شعور و آگاہی نہ ہونے کے ساتھ ساتھ بچوں کی پیدائش کادرمیانی وقفہ اور نوزائیدہ بچوں و ماؤں میں غذائی اجزاء کی کمی بھی ہے نیز 19فیصد بچے ڈائریاکے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں لہٰذا 13 فیصد بچوں کی زندگیاں صرف اور صرف ماں کا دودھ پلانے اور 15 فیصد بچوں کی صحت او آر ایس کے استعمال سے برقراررکھتے ہوئے انہیں موت کی آغوش میں جانے سے بچایاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میڈیکل کالج ، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد اور محکمہ صحت کے ماہرین طب نے بتایاکہ اس سلسلہ میں محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ سیاسی ، دینی ، مذہبی ، سماجی ، فلاحی ، رفاحی تنظیموں اور صحافیوں و علماء سمیت سول سوسائٹی کے تمام مکاتب فکر کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں میڈیاکے کردار سے انکار کسی بھی صورت ممکن نہیں کیونکہ میڈیا رائے عامہ ہموار کرنے اور لوگوں کو ترغیب دینے میں اہم حیثیت کا حامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :