پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نے خودکشی کرلی

جمعرات 5 مئی 2016 13:43

بھکر۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء )پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نے خودکشی کرلی تفصیل کے مطابق محلہ فاروق آباددریاخان کارہائشی نوجوان مدثر پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ گھروالوں نے مخالفت کی جس کی وجہ سے طیش میں آکر کالا پتھر کھالیا دودن ہسپتال میں داخل رہنے کے بعد جانبر نہ ہوسکا اور گذشتہ روز جہان فانی سے کوچ کرگیا متوفی کے فیملی ممبر غم سے نڈھال ہیں۔