بی ایچ پی اور ویل کے خلاف برازیلی انتظامیہ کے مقدمے سے حصص کی قیمتیں گرگئیں

جمعرات 5 مئی 2016 13:42

ساؤپالو ۔ 5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) برازیلی حکام کی جانب سے اینگلو آسٹریلین مائننگ کمپنی بی ایچ پی اور ویل کیخلاف کان حادثے میں ہلاکتوں کے مقدمے سے ان کے حصص کی قیمتیں گرگئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق مقدمے کے اندراج کے بعد ساؤ پالو مارکیٹ میں برازیلی فولاد ساز کمپنی ویل کے حصص کی قیمتیں 5.34 فیصد کمی کے ساتھ بند ہوئیں جبکہ بی ایچ پی کے شیئرز کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔لندن مارکیٹ میں ابتدائی سرگرمیوں کے دوران بی ایچ پی کے حصص کی قیمتیں 7 فیصد کم ہوئیں جوبعد میں 5.8 فیصد کمی پر بند ہوئیں اس سے پہلے سڈنی مارکیٹ میں بی ایچ پی کے حصص 9.36 فیصد کمی پر بند ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :