ٹیسلا کا سالانہ 5 لاکھ الیکٹرک کاریں تیار کرنے کا منصوبہ

جمعرات 5 مئی 2016 13:42

سان فرانسسکو ۔ 5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) امریکا کی الیکٹرانک کارساز کمپنی ٹیسلا نے گاڑیوں کی تیزی سے بڑھتی طلب میں اضافے کے باعث سالانہ 5 لاکھ کاریں تیار کرنے کا ہدف پورا کرنے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔

(جاری ہے)

ٹیسلا کے بانی اور چیف ایگزیکٹو ایلن مسک نے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اگلے دوسال میں موجودہ پیداواری صلاحیت کو پانچ گنا بڑھانے کا ہدف ایک چیلنج ہے جس کیلئے کچھ سرمایہ بھی درکار ہے تاہم اس کے حصول کیلئے سخت محنت کریں گے۔

انھوں نے رواں سال 80 تا 90ہزار تیار شدہ گاڑیوں کی صارفین کو حوالگی کے منصوبے کی تصدیق کی۔ایلن مسک نے کہا کہ ماڈل 3 کی تیاری کے پہلے ہفتے میں انھیں 3 لاکھ 25 ہزار گاڑیوں کے خریداری آرڈرز موصول ہوئے جن کی پیداواری رفتار بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :