Live Updates

ناظم ٹاؤن ون نے بشیر آباد نالہ تعمیر کرنے کی ہدایت کردی

جمعرات 5 مئی 2016 13:41

پشاور۔05 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء ) ناظم ٹاؤن زاہد ندیم نے چارسدہ روڈ سے بشیر آباد تک علاقے کا دورہ کرتے ہوئے نالے کی تعمیر کیلئے ڈبلیو ایس ایس پی اور ایم ایس پی کے ساتھ بات کرنے کی یقین دہانی کرادی ‘ ناظم نے نائب ناظم ٹاؤن ون محمدشعیب بنگش کے ہمراہ چارسدہ روڈ سے بشیر آباد تک علاقے کا دورہ کیااس موقع پر انہوں نے علاقہ عمائدین سے علاقے کے مسائل کے بارے معلومات حاصل کی جس پر علاقہ عمائدین نے بشیر آباد کے نالے کے بارے میں شکایت کی اور کہاکہ اس نالے کا پانی پہلے نہر میں جاتاتھا اور نہر کے اوپر ہونے کے بعد نالے کا پانی گلیوں اور محلوں میں بہتاہے جس پر علاقہ عمائدین کو سخت مشکلات کا سامناہے اس موقع پر ناظم ٹاؤن زاہد ندیم نے علاقے کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :