شارجہ: 2016میں اُنچی عمارتوں سے گرنے والے بچوں کی تعدا د چارہو گئی

جمعرات 5 مئی 2016 13:26

شارجہ: 2016میں اُنچی عمارتوں سے گرنے والے بچوں کی تعدا د چارہو گئی

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5مئی 2016ء) :پچھلے 36 گھنٹوں میں دو بچیوں کے اُنچی عمارتوں سے گرنے کے واقعات کے بعد سال2016کے پہلے چار ماہ میں انچی عمارتوں سے گر کر جا ں بحق ہونے والے بچوں کی تعدا د چار ہو گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ پانچ ماہ میں ان کی تعداد پانچ تک پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں ایک سے لیکر چار سال تک ہیں۔ ڈائیریکٹر پولیس کرنل کلندر خلیفہ نے بتایا ہے کہ ان حادثات میں اُنچی عمارتوں میں رہتے ہوئے ، حفاظتی انتظامات کا نظرانداز ہو نا ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کے وہ بچوں کی حفاظت کریں، اور ان کو کھڑکیوں کے آس پاس نہ بٹھکنے دیں ۔