خورشید شاہ سے شیخ رشید کی ملاقات ، پانامہ لیکس اور وزیراعظم کو بھجوائے گئے خط پر تبادلہ خیال

جمعرات 5 مئی 2016 13:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کر کے پانامہ لیکس اور وزیراعظم کو بھجوائے گئے خط پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی۔ جس دوران ملکی سیاسی صورتحال، پانامہ لیکس اور وزیراعظم کو بھجوائے گئے خط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کو خط کے ساتھ ٹی او آرز بھجوا دیئے ہیں۔ دونوں رہنماؤ کی ملاقات میں حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔