خورشید شاہ کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات، اپوزیشن کے ٹی او آرز کے اہم نکات سے آگاہ کیا

جمعرات 5 مئی 2016 13:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے ملاقات کر کے اپوزیشن کے ٹی او آرز کے اہم نکات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے ملاقات کی۔ اس دوران اپوزیشن کے ٹی او آرزاور وزیراعظم کو بھجوائے گئے خط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سید خورشید شاہ نے چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا کہ ٹی او آرز باضابطہ طور پر وزیراعظم کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے چیئرمین سینیٹ کو ٹی او آرز کے اہم نکات سے بھی آگاہ کیا۔