حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام کر رہی ہے، وسائل قوم کی امانت ہیں، ایک ایک پائی عوام کی ترقی و خوشحالی پر خرچ کررہے ہیں،ملک میں امن و امان کی بحالی اور توانائی بحران کا خاتمہ ہو گا، اقتصادی راہداری اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا

وزیراعظم نواز شریف کی اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات میں بات چیت

جمعرات 5 مئی 2016 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام کر رہی ہے، وسائل قوم کی امانت ہیں، ایک ایک پائی عوام کی ترقی و خوشحالی پر خرچ کررہے ہیں،ملک میں امن و امان کی بحالی اور توانائی بحران کا خاتمہ ہو گا، اقتصادی راہداری اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

وہ جمعرات کو ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی سے بات چیت کر رہے تھے۔ ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال، ملک شاکر بشیر، نجف عباس سیال شامل تھے۔ ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں کے عوامی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے ترقیاتی کاموں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، عوام کو وزیراعظم کی قیادت اور پالیسیوں پر بھرپور اعتماد ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کر رہے ہیں، عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کے پروگراموں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام کر رہی ہے، وسائل قوم کی امانت ہیں، ایک ایک پائی عوام کی ترقی و خوشحالی پر خرچ کررہے ہیں،ملک میں امن و امان کی بحالی اور توانائی بحران کا خاتمہ ہو گا، اقتصادی راہداری اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔