دبئی: 3بلین درہم کی لاگت کا اسٹیڈیم، کن خصوصیا ت حامل ہو گا،جانئے

جمعرات 5 مئی 2016 13:11

دبئی: 3بلین درہم کی لاگت کا اسٹیڈیم،  کن خصوصیا ت حامل ہو گا،جانئے

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔5مئی 2016ء) : دبئی سپورٹس کونسل کے وائس چیئر مین مطار الطیار نے العویر کے علاقے میں 60,000افراد کی گنجائش کے اسٹیڈیم کی تعمیرکا عندیہ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق میدن ہوٹل میں اسٹیڈیم کے ڈئزائن کو شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بہت پسند کیا ہے۔ وائس چیئر مین مطار الطیار نے شیخ محمد بن راشد المکتوم کو اس منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ا سٹیڈیم اپنے انوکھے ڈیزا ئن کی وجہ سے دبئی کی عمارتوں میں اپنی ایک الگ پہچان بنائے گا۔ یہ دنیا میں آدھی گیند کے شکل کا پہلا سٹیڈیم ہو گا،جو کے مکمل طور پر ائر کنڈنشنڈ ہو گا ۔ انٹر نیشنل فٹبال ایسوسی ایشن کے متعین کردہ اصولوں کے عین مطابق ہے۔ وارم اَپ ایریا، کھلاڑیوں کی پریکٹس کے لیئے ہال،5000گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش،اور ایک سپورٹس میوزیم بھی اس کا حصہ ہو گا۔ منصوبے پر تین بلین درہم لا گت آئے گی۔ اور یہ منصوبہ جلد شروع ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :