شکار پور : سول اسپتال کے امراض قلب وارڈ میں‌آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ طلب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 مئی 2016 12:53

شکار پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 مئی 2016ء): شکار پور کے سول اسپتال کے امراض قلب وارڈ میں آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کے امراض قلب وارڈ میں آگ بھڑک اٹھے جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

آگ لگتے ہی فائر بریگیڈ حکام کو سول اسپتال طلب کر لیا گیا ہے۔ جس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔