پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل شروع ہوگا،پانامہ لیکس کے معاملے پر ہنگامہ خیز رہنے کا امکان

جمعرات 5 مئی 2016 12:53

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) پنجاب اسمبلی کا اکیسواں سیشن کل ( جمعہ ) تین بجے شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدار ت اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ اجلاس سے قبل حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس منعقد ہونگے۔ پانامہ لیکس کے معاملے پر اجلاس ہنگامہ خیز رہنے کا امکان ہے ۔