پنجاب رینجرز کی کارروائی ،بھارت سے منشیا ت سمگلنگ کی کوشش نا کام بنا دی

فائرنگ کے تبادلے میں 2 سمگلر ہلاک

جمعرات 5 مئی 2016 12:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) پنجاب رینجرز نے گھونڈی بارڈر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے دوران2اسمگلروں کو ہلاک کر دیا، اسمگلر شراب کی بوتلیں اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب رینجرز اہلکار بھارت سے متصل گھونڈی بارڈر کے قریب معمول کے گشت پر تھے جہاں رینجرز کے جوانوں نے پاک بھارت بارڈر کے قریب مشکوک حرکت کے باعث 2 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم انہوں نے رکنے کے بجائے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی،جس کے بعد جوانوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں مشکوک افراد کو مار گرایا،جبکہ ہلاگ ہونے والے اسمگلروں کے قبضے سے بھارتی شراب کی بوتلیں اور اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔

کے مطابق ہلاک اسمگلر شراب کی بوتلیں اسمگل کر رہے تھے اور رینجرز اہلکاروں کی جانب سے مشکوک جاننے پر انہوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔