ایبٹ آباد: عنبرین کیس میں نیا موڑ آگیا

عنبرین کو جرگہ کے فیصلے پر زندہ جلایا گیا: پولیس کا انکشاف

جمعرات 5 مئی 2016 12:43

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) 7 روز قبل زندہ جلائی جانے والی عنبرین کے کیس میں نیا موڑ آگیا اور انکشاف ہوا ہے کہ اسے جرگہ کے فیصلے پر جلایا گیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق 7 روز قبل گاڑی سے ایک لڑکی کی لاش ملی جس کی تفتیش کی جارہی تھی۔ دوران تفتیش پولیس پر انکشاف ہوا کہ عنبرین نامی لڑکی کو مبینہ طور پر جرگہ کے فیصلے پر گاڑی میں ڈال کرجلایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقہ کے لوگوں کو عنبرین پر شک تھا کہ اس نے اپنی کلاس فیلو کو لڑکے کے ساتھ فرار ہونے میں مدد فراہم کی تھی جس کا اس نے جرگہ میں اقرار کیا تھا۔ عنبرین کے اعتراف کے بعد جرگہ نے فیصلہ کیا کہ لڑکی کو جلا کر سزائے موت دی جائے جس پر اسے گھر سے نشہ آور چیز دے کر ہاتھ پاوں باندھ کر گاڑی میں ڈال دیا گیا اور تیل ڈال کر آگ لگادی گئی۔ پولیس نے عنبرین کی والدہ شمیم اور بھائی کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ اس کی والدہ کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کرکے واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :