تھر میں غذائی قلت کے باعث نومولود دم توڑ گیا ، 4ماہ میں ہلاکتوں کی تعداد 312ہو گئی

جمعرات 5 مئی 2016 12:43

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) تھر میں غذائی قلت کے باعث ایک اور بچہ انتقال کر گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سول ہسپتال مٹھی میں آج ایک اور نومولود دم توڑ گیا ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 312ہو گئی۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچہ غذائی قلت کے باعث بیماری کے بعد ہسپتال میں زیر علاج تھا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ غذائی قلت کی وجہ سے نومولود کا جسم کمزور ہو چکا تھا اور گزشتہ ایک روز سے مصنوعی سانس پر زندہ تھا۔ نومولو د کے انتقال کے بعد 4ماہ میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 312تک جا پہنچی ہے جبکہ ابھی بھی سول ہسپتال میں 40سے زائد بچے زیر علاج ہیں

متعلقہ عنوان :