انوار فیروز ممیوریل ہاکی ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

جمعرات 5 مئی 2016 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء)انوار فیروز ممیوریل ہاکی ٹورنامنٹ کل جمعہ سے قدید ہاکی گراؤنڈ جھنگ سیداں، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر راجہ عبدالقدیر نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی 18 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں روزانہ ایک میچ کھیلا جائیگا۔