یورپی یونین کے تمباکو قوانین درست ہیں،یورپی عدالت

جمعرات 5 مئی 2016 11:44

برسلز۔ 5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) یورپ کی اعلیٰ ترین عدالت نے یورپی یونین کی ریاستوں میں سادے تمباکو کی پیکنگ اور منتھول سگریٹس کو درست قرار دینے کی اپیل خارج کر دی ہے۔ یہ اپیل مارلبورو سگریٹ بنانے والے ادارے کے سربراہ فلپ مورس اور پولینڈ کی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اپیل میں یورپی یونین کے سن 2014 میں منظور شدہ قوانین کو چیلنج کیا گیا تھا۔ لکسمبرگ میں قائم یورپی عدالت نے اپیلیں خارج کرتے ہوئے منظور شدہ قوانین درست قرار دیا ہے۔ تمباکو مصنوعات پر نئے ضوابط کا مکمل اطلاق سن 2020 میں ہو گا۔ اپیل میں استدعا کی گئی تھی کہ قوانین یورپ کی واحد مارکیٹ کے طے شدہ اصولوں کے منافی ہیں۔