ژوب سے دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگیں برآمد، پشین سے افغانی گرفتار

جمعرات 5 مئی 2016 11:35

ژوب / کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء )سیکورٹی فورسز نے سباکزئی ڈیم کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگیں برآمد کر لیں، جبکہ پشین کے علاقے سے افغان پولیس کے اہلکارکو حساس ادارے نے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہژوب کے نواحی علاقے سباکزئی ڈیم کے علاقے میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے میں تخریب کاری کے لئے بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد اور سرنگیں ذخیرہ کی ہوئی ہے۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے 12سو کلو گرام دھماکہ خیز مواد 74عدد ڈیٹونیٹر60 میٹر ایکسپلوزیو تار اور بیٹریاں برآمد کر لیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، علاقے میں سیکورٹی فورسز کا سرچ اپریشن جاری ہے۔ علاوہ ازیں حساس ادارے کے اہلکاروں نے ضلع پشین کی کلی تراٹہ کے قریب موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے افغان پولیس کے اہلکارکو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔