کراچی،پی آئی بی کالونی میں سرچ آپریشن ، تین ملزم گرفتار

جمعرات 5 مئی 2016 11:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین ملزم گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

سرجانی ٹاوٴن سے قتل کا ملزم پکڑا گیا ، پی آئی بی کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے تین ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔ ادھر سرجانی ٹاوٴن پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 25 اپریل کو ڈکیتی کے دوران خاتون کو قتل اور اس کی بیٹی کو زخمی کر دیا تھا۔ ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :