کراچی،شارع فیصل پرلگے درخت کاٹ دیئے گئے، عوام کا سخت تحفظات کا اظہار

جمعرات 5 مئی 2016 11:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء ) کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر سائن بورڈ مافیا نے بے دردی سے درخت کاٹ دئیے۔شاہراہ فیصل پر ائیرپورٹ کے سامنے رات کی تاریکی میں شارع فیصل کے سینٹرل بیلٹ پر لگے گھنے درخت کاٹ دئیے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق درخت سائن بورڈ انتظامیہ کی جانب سے کاٹے گئے۔اس موقعے پر انہیں پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مکمل سرپرستی حاصل تھی۔ میڈیا کو دیکھتے ہی درخت کاٹنے والے افراد فرار ہوگئے۔ شہر میں پہلے ہی ہیٹ اسٹروک کی وارننگ جاری کردی گئی اور اس کے باوجود درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے جس پر عوام نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :