ایبٹ آباد: مکول میں امبرین کو زندہ جلانے والے15 افراد گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 مئی 2016 11:30

ایبٹ آباد: مکول میں امبرین کو زندہ جلانے والے15 افراد گرفتار

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 مئی 2016ء): ایبٹ آباد مکول میں کچھ روز قبل نویں جماعت کی طالبہ امبرین کو زندہ جلانے والے معاملے کا معمہ ایبٹ آباد پولیس نے حل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امبریک قتل کیس میں چشم کشا انکشافات ہوئے ہیں جس کے مطابق امبرین کو جلانے سے قبل اسے گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا جس کے بعد امبرین کی لاش کو ایک گاڑی میں رکھ کر جلا دیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے آس پاس کھڑی گاڑیوں کو آگ لگائی تاکہ یہ ایک ٹریفک حادثے کا شاخسانہ معلوم ہو تاہم مقامی تھانے کے ایس ایچ او نصیر خان نے بتایا کہ امبرین کے قتل کا حکم جرگے کی جانب سے دیا گیا تھا۔ جس کا ماسٹر مائنڈ علاقائی ناظم ہے۔ امبرین کو پسند کی شادی کرنے والی دوست صائمہ کی معاونت کرنے پر جرگہ نے جلانے کا حکم دیا تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ 15ملزمان کو گرفتار کر لے ان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات پر مشتمل مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل بھی بر آمد کر لیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرکے ان کا ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔