لاہورہائیکورٹ نےویب سائٹ سے اراکین پارلیمنٹ کےگوشواروں کی تفصیلات ہٹانےمیں ملوث افسروں کے خلاف کارروائی کے لیے

دائر درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 5 مئی 2016 11:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 مئی۔2016ء) لاہورہائی کورٹ کےجسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی،،درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا،،کہ الیکشن کمیشن نے سیاست دانوں کوفائدہ پہنچانےکے لیےویب سائٹ سےگوشواروں کی تفصیلات غائب کردی ہیں،،جس سے اراکین پارلیمنٹ کو فائدہ پہنچا،، درخواست گزار کامزید کہناتھا،،کہ وزیراعظم کےاعتراض کےبعد اثاثوں کی تفصیلات کو ویب سائٹ پر دوباہ بحال کیا گیا،،جو الیکشن کمیشن کے معاملات میں براہ راست مداخلت کے مترادف ہے،،انہوں نے عدالت سے استدعا کی،،کہ معاملے میں ملوث افسران کےخلاف کارروائی کاحکم دیاجائے،،جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گیارہ مئی کو جواب طلب کر لیا،،