لاہور ہائیکورٹ نے ٹیچرز کو کنوینس الاونس کی عدم فراہمی کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری سکولز سے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 5 مئی 2016 11:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار اساتذہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ تعلیم گرمیوں کی چھٹیوں میں اساتذہ کی تنخواہوں سے کنوینس الاوںنس کی غیر قانونی طور پر کٹوتی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کنوینس الاونس تنخواہ کا لازمی حصہ ہے جس کی کٹوتی سے ٹیچرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں تنخواہوں میں کمی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود تنخواہوں سے کنوینس الاونس کی کٹوتی نہیں روکی جا رہی جو کہ عدالتی احکامات کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔جس پر عدالت نے سیکرٹری سکولز پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :