ملک میں آن لائن اسٹورز کی جانب سے امتحانات میں نقل میں معاونت فراہم کرنے والی اشیاء کی کھل عام فروخت

muhammad ali محمد علی بدھ 4 مئی 2016 23:51

ملک میں آن لائن اسٹورز کی جانب سے امتحانات میں نقل میں معاونت فراہم ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 مئی۔2016ء)ملک میں آن لائن اسٹورز کی جانب سے امتحانات میں نقل میں معاونت فراہم کرنے والی اشیاء کی کھل عام فروخت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ سالوں میں پاکستان میں آن لائن اسٹورز سے شاپنگ کرنے کا رجحان بہت عام ہو گیا ہے۔ جہاں ان آن لائن اسٹورز سے عوام کو کافی سہولت حاصل ہوئی ہے وہیں ان اسٹورز پر کئی غیر قانونی اشیاء کی فروخت بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

جہاں ان آن لائن اسٹورز پر دیگر کئی غیر قانونی اشیاء فروخت ہو رہی ہیں وہیں ان اسٹورز پر امتحانات میں نقل میں معاونت فراہم کرنے والی اشیاء کی کھل عام فروخت کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ ان اشیاء میں "ایگزام چیٹنگ واچ" کے نام سے خصوصی ڈیجیٹل گھڑیوں سمیت دیگر کئی چیزیں شامل ہیں۔ تاہم اس تمام صورتحال میں باوجود اسکے کے ملک میں سائبیر قوانین کا نفاذ کیا جا چکا ہے، حکومت کی جانب سے اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔