اے این ایف کی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی، مسافر کے بیگ سے 360 گرام منشیات برآمد، ملزم گرفتار

بدھ 4 مئی 2016 22:51

کراچی۔ 4 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کراچی سے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافر کے بیگ سے 360 گرام آئی سی ای (میتھ ایمنیٹامین) منشیات برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اے این ایف کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی سے سہیل احمد ایئر بلو فلائٹ نمبر PA-118 سے متحدہ عرب امارات جا رہا تھا، ایئر پورٹ پر چیکنگ کے دوران اس کے بیگ سے 360 گرام آئی سی ای برآمد ہوئی۔ اے این ایف نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :