کارکن کی ماورائے عدالت قتل کے واقعے پر چیف آف آرمی اسٹاف راحیل شریف کا نوٹس لینا خوش آئند اقدام ہے، سیدامین الحق

کراچی میں مختلف مقامات پرایم کیوایم کے تحت احتجاج مظاہروں کے شرکاء سے امین الحق،وسیم اختر،خالدمقبول صدیقی اوردیگرمقررین کاخطابات

بدھ 4 مئی 2016 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) آفتاب احمدسمیت 56سے زائدکارکنان کی رینجرزودیگرسرکاری اہلکاروں کی تحویل میں بہیمانہ تشددکے بعدہلاکت،گھروں سے گرفتاری کے بعدلاپتہ کارکنان کیے گئے کارکنان کی بازیابی اورجھوٹے مقدمات میں جیلوں میں اسیروں کی بحفاظت رہائی کے لئے ایم کیوایم کے زیراہتمام بدھ کے روزنمائش چورنگی،لیاقت آبادنمبر10،فائیواسٹارچورنگی اور حسن اسکوائر سمیت شہرکے100سے زائد مقامات پر پرامن احتجاجی مظاہروں کاانعقادکیاگیاجس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست عوامی نمائندوں اورایم کیوایم کے ذمہ داران نے شرکت کی کراچی کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی پر احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدامین الحق نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ (ہم)پر امن سیاسی جماعت ہے اور پر امن طور پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گے اور چیف آف آرمی اسٹاف راحیل شریف بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کراچی میں جاری آپریشن میں ہمارے 56سے زاہد کارکنان ماورائے عدالت قتل ، سینکڑوں کارکنان لاپتہ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اب ان قوتوں کو یہ بات سوچنی چاہیے کہ لو گ ایم کیوایم پر اعتماد کر تے ہیں چاہیے وہ اردو بونے والوں ہو یا مختلف زبانیں بولنے والوں لوگ87سے ہونیو الے الیکشن میں ایم کیو ایم کے حق پرست امیدواربھاری اکثریت سے کامیاب ہوتے چلے آرہے ہیں اس کی واضح مثال حالیہ میں ہونیو الے بلدیاتی الیکشن اور ضمنی انتخابات اس کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنی آوازکو پریس کانفرنس ، ریلی ، دھرنوں کے ذریعے پہنچنے کی کوشش کی ہمارے مطالبے پر کان نہیں دھرے گئے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے پاس کے مینڈیٹ ہے آج یوم سوگ اوراحتجاج مظاہرے بھی کئے جارہے ہیں لیکن کہیں بھی شہر میں ٹریفک متاثر نہیں ہواہے ایم کیوایم جیو اور جینے دو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔نمائش چورنگی پرایم کیوایم کے احتجاج مظاہرے کے شرکاء سے خطاب میں نامزدحق پرست مئیر کراچی وسیم اختر نے کراچی آپریشن اس حد تک پہنچ گیا ہے کہ اگر کسی کی گرفتار ظاہر کر دی جائے تو انکے اہل خانہ خوشی مناتے ہیں کہ انکار پیار زندہ آجائے گالیکن آفتاب احمد کی گرفتاری ظاہر ہونے کے باوجود بھی جانبرنا ہوسکے۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اور آفتاب احمد کے ہل خانے گھڑیاں گن رہے ہیں کہ آفتاب احمد کے قتل کی تحقیقات جلد مکمل کرکے ذمہ داران کو کڑی سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کا نوٹس لینا خوش آئند ہے راحیل شریف پر مکمل اعتماد ہے اور یقین ہے کہ وہ انصاف کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس بار کمیٹی کا فیصلہ عوام کے سامنے آنا چاہیے۔حسن اسکوائرپرہونیو الے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خالدمقبول صدیقی نے ایم کیوایم کے کارکن اوررابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارکے کوآرڈی نیٹرآفتاب احمدکی رینجرزحراست میں بیمانہ تشددکے باعث ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کوجس طرح ماضی میں انتقامی کاروائیوں کانشانہ بنایاگیااس کاسلسلہ آج بھی پوری آب وتاب کے ساتھ جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ افرادکی سرکوبی اور بدامنی کوختم کرنے کے لئے ایم کیوایم کے مطالبے پرشروع ہونیو الے کراچی ٹارگٹ آپریشن کی آڑمیں بھی صرف ایم کیوایم کونشانہ بنایا جارہاہے اورہرگزتے دن کے ساتھ کارکنان پرتشدداورماورائے عدالت قتل کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری اہلکاروں نے اپنی نفرت کے نشانات کارکنان کے جسموں چھوڑے ہیں وہ نشانات اب پوری دنیاکے سامنے نمایاں ہوچکے ہیں اورپوری دنیانے دیکھ لیاکہ کس طرح ایم کیوایم کے کارکنان کوگھروں سے گرفتارکرکے سرکاری عقوبت خانوں میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کاسلسلہ جاری ہے ۔

انہوں نے آفتاب احمدشہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ آفتاب احمدکاخون رائیگان نہیں جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل کے وعدے پرہمیں یقین ہے جوانہوں نے کہاہے کہ انصاف دینگے۔ہم نے کل بھی ارباب اختیارسے مطالبہ کیاتھاکہ اس کی غیرجانبدارتحقیقات کرائی جائے اورذمہ داروں کوگرفتارکیاجائے۔